آٹھ سال کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران

ایران کے صدر روحانی نے ایران کے سرکاری دورے پر تشریف لائے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو شرفِ ملاقات بخشا۔ مذاکرات میں مالی، صنعتی، سائنسی، ٹکنولوجی، ٹورازم، ریلوئے لائن اور بندرگاہوں کو بہتر بنانے ، توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا

219714
آٹھ سال کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران

آٹھ سال کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران۔
ایران کے صدر روحانی نے ایران کے سرکاری دورے پر تشریف لائے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کو شرفِ ملاقات بخشا ہے۔
ایران کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں مالی، صنعتی، سائنسی، ٹکنولوجی، ٹورازم، ریلوئے لائن اور بندرگاہوں کو بہتر بنانے ، توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا۔
صدر روحانی نے اس موقع پر کہا کہ چین کے ساتھ طویل عرصے سے جاری مثبت تعلقات کو تمام شعبوں تک پھیلانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
صدر روحانی نے امید ظاہر کی ہے کہ چین سمیت فائیو پلس ون ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے جلد ہی نتیجہ خیز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ایران کے ساتھ فائیو پلس ون مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے اور سمجھوتہ طے پانے سے ایران اور علاقے پراس کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حتمی سمجھوتے کے لیے تمام طرفین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں