ائیر ایشیا طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری

بحری جہاز اور طیارے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں اس جہاز کا ملبہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی QZ8501 نامی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہو گئی تھی

167893
ائیر ایشیا طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری

انڈونیشیا کے ائیر ایشیا طیارے کے ملبے اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بحری جہاز اور طیارے بورنیو کے قریب بحیرۂ جاوا میں اس جہاز کا ملبہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ایئر ایشیا کی QZ8501 نامی یہ پرواز اتوار کی صبح انڈونیشیا سے سنگاپور جاتے ہوئے دورانِ پرواز لاپتہ ہو گئی تھی۔
انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ماتمی تقریب منعقد کی گئی۔ سینکڑوں افراد نے جہاز پر سوار 162 افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموش اختیار کی۔
اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں، لیکن اب تک برے موسم نے مزید تلاش میں رکاوٹ ڈالے رکھی تھی۔
جہاز پر 137 بالغ مسافر، 17 بچے اور ایک شیرخوار بچے کے علاوہ دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ان کی اکثریت کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔
بعض تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر جب پائلٹ نے طوفان سے بچنے کے لیے تیزی سے بلندی پر جانے کی کوشش کی تو جہاز کا انجن بند ہو گیا اور وہ گرنا شروع ہو گیا۔
انڈونیشیا کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایئرایشیا کے تباہ ہونے والے جہاز کے ہلاک شدگان کی لاشیں برآمد کرنے کی ’ہر ممکن کوشش‘ کی جائے گی۔ بدھ کے روز خراب موسم کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں دقت رہی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں