ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری
انگ کانگ میں احتجاجی تحریک "اوکیوپائی سنٹرل" کے تین رہنماؤں نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ اوکیوپائی سینٹرل کے حامیوں اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ چین سنہ 2017 میں ہانگ کانگ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانچ کا منصوبہ ترک کرے
![ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/3223567755hongkongoshuaongalkgrevi.jpg?time=1718875497)
ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہانگ کانگ میں احتجاجی تحریک "اوکیوپائی سنٹرل" کے تین رہنماؤں نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔
اوکیوپائی سینٹرل کے حامیوں اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ چین سنہ 2017 میں ہانگ کانگ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانچ کا منصوبہ ترک کرے۔ مظاہرین کے دونوں گروہوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہانگ کانگ کی حکومت چین سے دوبارہ بات چیت کرے۔
اوکیوپائی سنٹرل کی جانب سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنا ایک علامتی قدم تھا جس کے ذریعہ یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ جس غیر قانونی کارروائی میں ملوث رہے ہیں، وہ ایک بڑے مقصد کے لیے اور ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
یہ تینوں رہنما احتجاج کی حمایت کرنے والے کیتھولک کارڈینل زین زی کیون کے ساتھ مرکزی پولیس سٹیشن گئے۔ چاروں افراد پولیس سٹیشن میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت گزار کر نکل آئے اور کہا کہ انھیں بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ہانک کانگ کی دیگر طلبا کی انجمنوں نے ملک میں مظاہروں کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں آئندہ ہفتے فیصلہ کرنے سے آگاہ کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/73dd/fc82/8d52/66729c98d60ed.jpeg?time=1718875497)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل ہے، چین
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ چین دونوں ممالک میں خوشحالی لانے کا وسیلہ ثابت ہو گا
![ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/98d4/e940/663b/66727454865f5.jpg?time=1718875497)
ایران، صوبہ رضوی خراسان میں زلزلے سے 4 افراد جان بحق
5 کی شدت کا زلزلہ کل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24 منٹ پر رونما ہوا