افغانستان: اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹومقرر

افغانستان میں صدر کے بارے میں پیدا ہونے والے تعطل کو دور کرتے ہوئے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ایک سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں۔ طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے اشرف غنی صدر ہوں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو نامزد کریں گے۔ یہ عہدہ وزیرِ اعظم کے برابر ہو گا

133921
افغانستان: اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹومقرر

افغانستان میں صدر کے بارے میں پیدا ہونے والے تعطل کو دور کرتے ہوئے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ایک سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں ۔
طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو ملک کا نیا صدر اور اشرف غنی نے عبداللہ عبداللہ کو ملک کا چیف ایگزیکٹو قبول کرلیا ہے۔
جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد دونوں حریفوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔
ہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب جولائی میں شروع ہونے والا 80 لاکھ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور دونوں امیدواروں کے درمیان اب کوئی اختلاف باقی نہیں رہا ہے
طے پانے والے سمجھوتے کی رو سے اشرف غنی صدر ہوں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو نامزد کریں گے۔ یہ عہدہ وزیرِ اعظم کے برابر ہو گا۔
صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اشرف غنی نے سبقت حاصل کر لی تھی۔
دوسرے مرحلے کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے سامنے آنے کے بعد عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے کابل میں مظاہرے شروع کر دیے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں