کویت ایک لاکھ قرآنی نسخے سویڈش زبان میں سویڈن بھِیجے گا
کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے
![کویت ایک لاکھ قرآنی نسخے سویڈش زبان میں سویڈن بھِیجے گا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/795f/0d6f/f5ca/5ed338ad0fc58.jpg?time=1719215252)
کویت نے سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ والے ایک لاکھ نسخوں کی طباعت اور اشاعت کا اعلان کردیا ہے ۔
کویتی وزیر اعظم کا یہ فیصلہ اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے درمیان اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کو پھیلانے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔
شیخ احمد نواف الاحمد الصباح نے متعلقہ حکام کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کا کام سونپ دیا تاکہ ان نسخوں کو سویڈن میں تقسیم کیا جا سکے۔
واضح رہے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے پہلے دن سویڈن میں ایک عراقی شہری نے قرآن کریم کے نسخے کی بے حرمتی کی تھی۔
اس گھناؤنی حرکت پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e6ba/590e/d2a2/66715dd0cba44.jpg?time=1719215252)
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
![دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/224e/6e33/10a1/667138f40e7a3.jpg?time=1719215252)
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے