دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

پاکستان کے تمام  شہروں  سمیت راولپنڈی میں  بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے

2153855
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
iran kurban bayrami.jpg

مسلم اُمہ عیدالاضحی  بڑے جوش و خروش اور عقیدت سے منا رہی ہے۔

پاکستان، عراق، ایران، ہندوستان اور انڈونیشیا کی مساجد میں  نمازِعید  کے لیے عوام کا جم غفیر لگ گیا۔

عراق کے شیعہ مسلمانوں نے نجف شہر میں حضرت علی کے مزار پر نماز عید ادا کی۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں تہران یونیورسٹی کے کیمپس میں مسلمان نماز عید کے لیے یکجا  ہوئے۔

نماز کا آغاز تلاوت قرآن پاک، حمد و ثنا اور خطبہ کے ساتھ ہوا۔

پاکستان کے تمام  شہروں  سمیت راولپنڈی میں  بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے۔

عیدگاہ شریف میں  اجتماع لگانے والے مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں منائیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں مسلمانوں نے شہر کی پرانی بستی میں واقع تاریخی جامع مسجد میں نماز ِعید ادا کی۔

بڑے ہجوم کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں نے مسجد کے صحن میں نماز ادا کی۔

انڈونیشیا کے صوبے آچے کے دارالحکومت بندا آچے کے علاقے پیڈی میں مقیم مسلمانوں نے عید الاضحی کی نماز کے لیے جوق در جوق مساجد کا رخ کیا۔

یونان اور مغربی تھریس میں عید کے دوسرے دن  روایتی عید ملن کا اہتمام کیا  گیا۔

گیوملجینی میں  ترک قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ تقریب خطے میں ترک کمیونٹی کو یکجا کرنے  میں اہم کردار ادا کرتی  ہے۔



متعللقہ خبریں