بھارت میں 2143 مسلم ہندو جوڑوں کی شادیاں،نیا عالمی ریکارڈ
بھارتی میڈیا کے مطابق ،ریاست راجستھان کے ضلع باران میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی
بھارت نے سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ،ریاست راجستھان کے ضلع باران میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔
سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں مسلمان اور ہندو جوڑے شامل تھے۔
بھارت میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ شادیوں کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
راجستھان میں سب سے زیادہ اجتماعی شادی کی تقریب تقریباً 6 گھنٹے جاری رہی، جس میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سمیت کئی عہدیداروں نے شرکت کی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شادیوں کا اہتمام کرنے والی فلاحی تنظیم کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو زیورات، برتن، ٹیلی ویژن، ریفریجریٹر سمیت کئی تحائف دیئے گئے، حکام کے مطابق اس تقریب کا مقصد پسماندہ جوڑوں کو شادی کرنے میں مدد کرنا تھا۔
متعللقہ خبریں
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے