ترکیہ: ٹیکنو فیسٹ پورے جوش و خروش سے جاری، وزیر دفاع بھی میلے میں پہنچ گئے

وزیر دفاع  دفاع حلوصی آقار نے بھی  مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ میلے میں شرکت کی

1981120
ترکیہ: ٹیکنو فیسٹ پورے جوش و خروش سے جاری، وزیر دفاع بھی میلے میں پہنچ گئے
akar teknofest 2023-1.jpg
akar teknofest 2023.jpg

ترکیہ کے شہر استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ میں فضائی، خلائی اور ٹیکنالوجی کا میلہ' ٹیکنو فیسٹ 2023' پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

ترکیہ کے وزیر دفاع  دفاع حلوصی آقار نے بھی  مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ میلے میں شرکت کی۔

میلے میں شرکت کے دوران انہوں نے آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف، برکینا فاسو کے وزیر دفاع قاسم کولیبالے، کوسووا کے وزیر دفاع آرمند مہاج  اور یوکرین اسٹریٹجک انڈسٹری کے وزیر اولیکسینڈر کامیشین کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت  کے شعبوں میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے آلپر گیزیر آوجی اور تووا جہانگیر اتاسیویر کو بھی مبارکباد دی ۔

آوجی اور اتاسیویر ترکیہ کے پہلے "خلائی مسافروں " کی حیثیت سے خلائی اسٹیشن  پر جائیں گے  اور وہاں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں صدر رجب طیب ایردوان بھی میلے کا دورہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں