شہزادہ ہیری والد کی تقریب تاجپوشی میں شرکت کریں گے

واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن میں ہوگی، ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں

1974416
شہزادہ ہیری والد کی تقریب تاجپوشی میں شرکت کریں گے

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے شہزادہ ہیری کی شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی تصدیق ہوگئی۔

شاہی محل سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  شہزادہ  ہیری، شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل شریک نہیں ہوں گی، ڈچز آف سسیکس بچوں کے ہمراہ کیلیفورنیا میں ہی رہیں گی۔

 واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن میں ہوگی، ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔



متعللقہ خبریں