یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے امریکہ میں دو علیحدہ استقبالیہ کا اہتمام

ترکیہ نے اپنے قیام کے دن سے ابتک  اپنے ہمسایوں اور ٹرانس اٹلانٹک  معاشروں میں امن، استحکام اور سلامتی میں  اہم کردار ادا کیا ہے

1899123
یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے امریکہ میں  دو علیحدہ استقبالیہ کا اہتمام
abd 29 ekim resepsiyonu1.jpg
abd 29 ekim resepsiyonu.jpg

جمہوریہ ترکیہ  کے قیام کے 99 ویں  برس اور 29 اکتوبر یوم جمہوریہ غیر ملکی نمائندگی کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

متحدہ امریکہ میں، واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر دو الگ الگ استقبالیہ کا  اہتمام کیا۔

صبح کے وقت  دیے گئے  استقبالیہ میں امریکی محکمہ خارجہ، توانائی کے وسائل  امورکے انڈر سیکرٹری جیوفی پیاٹ کے علاوہ کئی سینئر امریکی حکام، تھنک ٹینک کے نمائندوں اور امریکی صحافیوں نے شرکت کی۔

واشنگٹن میں ترکی کے سفیر حسن مرات مرجان نے  مہمانوں کی ایک کثیر تعداد کے شریک ہونے والے  استقبالیہ میں  صدر رجب طیب ایردوان کے 29 اکتوبر  یوم جمہوریہ کے حوالے سے خصوصی  پیغام پڑھ کر سنایا ۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے اپنے قیام کے دن سے ابتک  اپنے ہمسایوں اور ٹرانس اٹلانٹک  معاشروں میں امن، استحکام اور سلامتی میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے، مرجان  نے نیٹو کے اتحادی کے طور پر مضبوط تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کی، انہوں نے مزید کہا، "ایک ساتھ مل کر، ہمیں یوکرین کی غیر مشروط حمایت کی کوششوں کی قیادت کرنی چاہیے۔

شام کو امریکہ میں مقیم  ترک شہریوں کے لیے سفیر  کی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر مرجان نے  ترک  شہریوں کو  یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

استقبالیہ میں صدر ایردوان کا امریکہ میں ترک کمیونٹی کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں