امریکہ: 99 سالہ خاتون کے ہاں 100 ویں پڑپوتے کی پیدائش

مارگوریٹ کولر کو ہمیشہ سے بڑے خاندان کی خواہش تھی، ان کی یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب انہوں نے اپنے 100ویں پڑپوتے کو گود میں اُٹھایا

1869536
امریکہ: 99 سالہ خاتون کے ہاں 100 ویں پڑپوتے کی پیدائش

امریکہ سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ مارگوریٹ کولر نامی خاتون کے یہاں 100ویں پڑپوتے کی ولادت ہوئی ہے۔

مارگوریٹ کولر کو ہمیشہ سے بڑے خاندان کی خواہش تھی، ان کی یہ خواہش اس وقت پوری ہوئی جب انہوں نے اپنے 100ویں پڑپوتے کو گود میں اُٹھایا۔

ان کا کہنا ہے کہ اکلوتا ہونا بہت مشکل ہے، اس لیے چاہتی تھی کہ میرا خاندان بڑا ہو،میرے 11 بچے اور 56 پوتے پوتیاں ہیں۔

مارگوریٹ کولر کا کہنا ہے وہ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنی تین نسلیں دیکھ لیں ہیں۔

انہوں نے اپنے 100ویں پڑپوتے کا نام اپنے مرحوم شوہر کے نام پر ’’ ولیم کولر‘‘ رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں