ایکشن اسٹار جیسن اسٹاٹ ہیم اہل خانہ کے ہمراہ انطالیہ میں

گزشتہ سال وہ انطالیہ میں اپنی فلم "آپریشن فورچیون" کی عکسبندی کے لیے آئے تھے مگر اس بار انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ انطالیہ  کے  ریگنم کاریا ہوٹل میں قیام کیا

1838418
ایکشن اسٹار جیسن اسٹاٹ ہیم  اہل خانہ کے ہمراہ انطالیہ میں

 دنیا کے نامور  اداکار جیسن اسٹاٹ ہیم نے سیاحتی شہر انطالیہ میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تعطیلات منائیں۔

گزشتہ سال وہ انطالیہ میں اپنی فلم "آپریشن فورچیون" کی عکسبندی کے لیے آئے تھے مگر اس بار انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ انطالیہ  کے  ریگنم کاریا ہوٹل میں قیام کیا ۔

 اسٹاٹ ہیم ،ان کی اہلیہ روزی اور بچوں نے یہاں ایک ہفتہ قیام کیا  اور گزشتہ روز وطن روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل اداکار نے ہوٹل کے سی ای او علی شفق اوزترک کے ساتھ  رات کا کھانا کھایا ۔

اس موقع پر نامور اداکار نے کہا کہ  انہیں انطالیہ کافی پسند آیا اور وہ جب بھِ موقع ملا دوبارہ یہاں آئیں گے۔،

 



متعللقہ خبریں