نیویارک میں ترکش ہاوس میں اتاترک لائبریری کا افتتاح

لائبریری، جو نیویارک میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل اور ایجوکیشنل اتاشی کے اقدامات سے امریکہ میں ترک کمیونٹی کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق قائم کی گئی ہے ، اور اس کا مقصد ترک کمیونٹی کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور منتقلی کرنا ہے میں  تقریباً 4 ہزار کتابیں

2148948
نیویارک  میں ترکش ہاوس میں اتاترک لائبریری  کا افتتاح

امریکہ میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی، غازی مصطفیٰ کمال کے فیملی نام  سے منسلک  "اتاترک لائبریری" کو ترکیہ کے شاندار ثقافتی ورثے اور تاریخ کو بڑی تعداد میں قارئین  سے متعارف کرانے کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

لائبریری، جو نیویارک میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل اور ایجوکیشنل اتاشی کے اقدامات سے امریکہ میں ترک کمیونٹی کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق قائم کی گئی ہے ، اور اس کا مقصد ترک کمیونٹی کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا اور منتقلی کرنا ہے میں  تقریباً 4 ہزار کتابیں رکھی گئی ہیں۔

لائبریری کی انوینٹری، جس میں ترکیہ کے ادب، تاریخ، آرٹ اور دیگر بہت سے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے ،  نیویارک کے تعلیمی اتاشی کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

لائبریری کے افتتاح کے بعد "سلطنت عثمانیہ سے جمہوریہ تک جدیدیت کا عمل" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔



متعللقہ خبریں