عمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیر سگالی بن گئے
عمران عباس نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور نے خیرسگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے جس پر وہ انتہائی خوش ہیں
![عمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیر سگالی بن گئے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/7beb/0637/5566/607d30842b6cf.jpg?time=1719061958)
ترکی نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو سفیر برائے خیر سگالی مقرر کردیا ہے جو کہ آج کل ترکی کے دورے پر ہیں۔
ممتاز اداکار عمران عباس نے اس کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "انسٹا گرام" پر خود دی ہے۔
انہوں نے ترکی کی جانب سے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیے جانے پر اظہار مسرت کیا ہے۔
عمران عباس نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور نے خیرسگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔
عمران عباس کے مطابق انہوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا تقسیم کیں۔
انہوں نے مسلمانوں کو ہزاروں قرآن پاک کے نسخے بھی بطور تحائف دیے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران عباس آج کل ترکی کے دورے ترکی کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/e6ba/590e/d2a2/66715dd0cba44.jpg?time=1719061958)
غیر ملکی سیاحتی بحری جہازوں کی ترکیہ آمد کا سلسلہ جاری
روڈز پورٹ سے آنے والے 238 میٹر طویل "کرسٹل سمفنی" جہاز پر 445 مسافر اور 492 اہلکار سوار ہیں
![دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/224e/6e33/10a1/667138f40e7a3.jpg?time=1719061958)
دنیا بھر میں عید الضحیٰ بڑی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
پاکستان کے تمام شہروں سمیت راولپنڈی میں بھی مسلمان کل نماز عید کے لیے یکجا ہوئے