ترکی: عالمی یومِ حیوانات کی مناسبت سے خاتونِ اوّل کی ٹویٹ

اپنے اطراف کےحیوانات کو  ایک پیالی پانی اور ایک پیالی خوراک دے کر زندہ رہنے میں ان کی مدد کریں: امینہ ایردوان

1502466
ترکی: عالمی یومِ حیوانات کی مناسبت سے خاتونِ اوّل کی ٹویٹ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ "حیوانات کے شیلٹر ہومز  حیوانات کو گھر دینے یا پھر محافظ کنبہ بننے  کے اہل انسانوں کے منتظر ہیں"۔

خاتون اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ " میری آپ سے التماس ہے کہ پالتو جانوروں کو خریدنے کی بجائے ان کے نگہبان بنیں"۔

1KapSu1KapMama اور 4EkimHayvanlarıKorumaGünü ہیش ٹیگز کے ساتھ 4 اکتوبر یومِ تحفظ حیوانات کی مناسبت سے ٹویٹ  میں انہوں نے کہا ہے کہ حیوانات کی پناہ گاہیں ہمارے ایسے دوستوں سے بھری ہوئی ہیں کہ جو انہیں گھر دینے یا پھر ان کامحافظ کنبہ بننے کے اہل انسانوں کے منتظر ہیں۔برائے مہربانی پالتو جانوروں کو خریدنے کی بجائے ان کے محافظ بنیں۔ اپنے اطراف کےحیوانات کو  ایک پیالی پانی اور ایک پیالی خوراک دے کر زندہ رہنے میں ان کی مدد کریں۔ آپ سب کو عالمی یومِ حیوانات مبارک ہو۔



متعللقہ خبریں