ظیاروں کے ماڈل بنانے والا صومالی نوجوان ٹیکنو فیسٹ میں

اس شعبے میں ترکی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پیداوار دینے والی فرم قائم کرنے کا خواہش مند ہوں: عابدی

1498064
ظیاروں کے ماڈل بنانے والا صومالی نوجوان ٹیکنو فیسٹ میں

صومالیہ میں امکانات کی عدم دستیابی کے باوجود طیارے کے ماڈل بنانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مرکز توجہ بننے اور ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے حکم سے ترکی لائے جانےوالے نوجوان گولید عابدی نے ایوی ایشن،  اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ کی سیر کی۔

صومالی نوجوان گولید عابدی نے وزارت خارجہ اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے حکام کے ہمراہ، ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف 'ٹی3 وقف' اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی  کی زیرِ قیادت غازی آنتیپ  کے مشرق وسطیٰ فیسٹیول سینٹر میں منعقدہ "ٹیکنو فیسٹ 2020" کا دورہ کیا۔

فیسٹیول کے بارے میں بات کرتے ہوئے عابدی نے  کہا ہے کہ " میں ہر ایک شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس طرح کی چیزیں دیکھنے کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں اور یہاں پر ہونے کی وجہ سے خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں۔آج میں نے بہت اچھی چیزیں دیکھی ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " میرے ملک میں بہت زیادہ امکانات نہیں ہیں لیکن میں اپنے طور پر کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ اس شعبے میں ترکی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں اور انشاء اللہ مستقبل میں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پیداوار دینے والی فرم قائم کرنے کا خواہش مند ہوں"۔

فیسٹیول میں صومالی نوجوان کو بائکار اور ڈرون طیارے کے ماڈل تحفے میں دئیے گئے۔



متعللقہ خبریں