ترکی کا پہلا برفانی عجائب گھر

ضلع ارض روم میں 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد کی سالانہ یاد کے موقع پر " اتا برفانی عجائب گھر" زائرین کے لئے کھول دیا گیا

1456246
ترکی کا پہلا برفانی عجائب گھر

ترکی کے ضلع ارض روم میں 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد  کی سالانہ یاد کے موقع پر " اتا برفانی عجائب گھر" زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اتاترک یونیورسٹی اور شمال مشرقی اناطولیہ ترقیاتی ایجنسی KUDAKA کے تعاون سے فنونِ لطیفہ فیکلٹی کے کیپمس میں کھولا گیا یہ عجائب گھر 18 ماہ کے کام کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔

اتا برفانی عجائب گھر کو ترکی کا پہلا برفانی عجائب گھر ہونے کا اعزازحاصل ہے۔

منفی 5 درجہ حرارت والے اس عجائب گھر میں سال بھر برف سے مجسمے بنائے اور نمائش کئے جائیں گے۔ عجائب گھر میں برف بنانے کی 8 اور برفانی سانچوں کی 16 مشینیں ہیں اور عجائب گھر میں نمائش کا حصہ 400 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

عجائب گھر آواز، روشنیوں اور موسیقی کے ساتھ اپنے زائرین کی بصری ضیافت بھی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں