روسی جوڑا باراتیوں کے بغیر شادی کرنے کے لئے انطالیہ پہنچ گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے شادیوں کو ملتوی کرنے والے روسی جوڑے شادی کے لئے ترکی کے ضلع انطالیہ کا انتخاب کر رہے ہیں

1431024
روسی جوڑا باراتیوں کے بغیر شادی کرنے کے لئے انطالیہ پہنچ گیا

روسی جوڑا باراتیوں کے بغیر شادی کے لئے ترکی کے سیاحتی اہمیت کے حامل شہر انطالیہ پہنچ گیا۔

اطلاع کے مطابق انطالیہ میں لگژری ہوٹلوں کی بہترین خدمات اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیش کردہ جاذب شادی پیکیجوں کی وجہ سے شادیوں کو ملتوی کرنے والے روسی جوڑے شادی کے لئے ترکی کے ضلع انطالیہ کا انتخاب کر رہے ہیں۔

انطالیہ نے گذشتہ سال 15 ملین 6 لاکھ 44 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی اور رواں سال میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جاری سیاحتی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ٹوئرزم سیکٹر میں تیزی آنا شروع ہو گئی ہے۔

گذشتہ سال ٹرالروں کے ساتھ لائے گئے مسالحہ جات اور طیاروں کے حساب سے باراتیوں کی شرکت سے کروڑوں کی مالیت والی بھارتی شادیوں کے بعد اس سال روسی جوڑے باراتیوں کے بغیر شادی کرنے کے لئے انطالیہ آ رہے ہیں۔

روسی جوڑے نے بیلیک سیاحتی مرکز  کے لگژری ہوٹل کے تین بنگلوں کو کرائے پر حاصل کیا ہے اور کووِڈ۔19 کی وجہ سے ملتوی کی گئی شادی کو ماہِ اگست میں انطالیہ میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ نے روسی جوڑے کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں


ٹیگز: #انطالیہ

متعللقہ خبریں