جرمنی میں محمد نام کی مقبولیت

جرمن  لینگوچ سوسائٹی نے سال 2019 میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

1415582
جرمنی میں محمد نام کی مقبولیت

جرمن شہروں  بریمن اور برلن میں گزشتہ برس پید ہونے والے  بچوں کو سب سے زیادہ محمد نام دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں نومولود بچوں کے ناموں میں محمد نام 21 ویں نمبر پر رہا ہے۔

جرمن  لینگوچ سوسائٹی نے سال 2019 میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

جن کے مطابق گزشتہ برلن میں پیدا  ہونے والے 21 ہزار 622 بچوں میں 283 کو محمد نام دیا گیا۔

اسی طرح بریمن میں 5 ہزار 277 بچوں میں سے 74 کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

بچیوں کے ناموں میں لیلی ، عمیرہ اور ایلف نمایاں رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں