عرفان خان کے بعد رشی کپور بھی دنیا سے رخصت ہو گئے

تفصیلات کے مطابق ایک اوربالی ووڈاداکار کینسر سے جنگ ہار گیا، بالی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67سال کی عمر میں انتقال کرگئے  انہیں گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا

1408140
عرفان خان کے بعد رشی کپور بھی دنیا سے رخصت ہو گئے

بھارتی اداکار عرفان خان کے بعد ایک اور اداکار رشی کپور نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا، وہ  سرطان کےعارضے میں مبتلا تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک اوربالی ووڈاداکار کینسر سے جنگ ہار گیا، بالی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67سال کی عمر میں انتقال کرگئے  انہیں گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔
سڑسٹھ سالہ رشی کپور  دو سال قبل  سرطان کے مرض میں مبتلاتھے اور طویل عرصے امریکہ میں زیرعلاج رہےاور 2019 میں صحت یابی کے بعد وہ بھارت واپس آئے تھے۔
رشی کپورنے فلمی زندگی  کا آغازوالدکی ہدایت میں بننےوالی فلم "میرانام جوکر"سےکیاتھا، انہوں نے طویل فلمی کیریئر میں ڈیڑھ سوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رشی کپورنےاداکارہ نیتوسنگھ سے شادی کی تھی، ان کے بیٹے رنبیر کپوربھی معروف اداکار ہیں۔
خیال رہے گزشتہ روز بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے ، وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔



متعللقہ خبریں