ترکی کی جانب سے بیرون ملک میں میڈیا آن لائن ٹریننگ

اس حوالے سے درخواست دینے کا عمل  17 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا

1397151
ترکی کی جانب سے بیرون ملک میں میڈیا آن لائن ٹریننگ

بیرونِ ملک  ترک و اقربا سوسائٹی  ادارے نے  بیرونِ ملک میں مقیم جرنلسٹ امیدواروں سے تعاون کے زیر مقصد ’’ آن لائن میڈیا اکیڈمی‘‘ پروگرام شروع کیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق کورونا  تدابیر کے دائرہ کار میں اپنے زیادہ تروقت کو گھروں میں گزارنے  والے بیرون ملک میں ترک شہریوں کے  لیے تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام جاری ہے۔

انٹرنیٹ کے ذریعے 19 تا 23 اپریل کو منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں میڈیا تصنیف ، نیو میڈیا اپیلیکشنز، ڈیجیٹل دور میں جرنلزم کی طرح کے  موضوعات  پر عملی اور تحریری  تربیت کا اہتمام کیا جائیگا۔

اس حوالے سے درخواست دینے کا عمل  17 اپریل کو اختتام پذیر ہو گا۔

امیدوار www.ytb.gov.tr  ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں جمع کر ا سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں