خاتون اوّل امینہ ایردوان کا پیغام: "یقیناً ہم ایک دن ملیں گے"

خوشیوں بھرے دن کسی خوشخبری کے طرح واپس لوٹ آئیں گے لیکن ابھی وقت کا تقاضا ہے کہ گھر پر رہیں: امینہ ایردوان

1396456
خاتون اوّل امینہ ایردوان کا پیغام: "یقیناً ہم ایک دن ملیں گے"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے "یقیناً ہم ایک دن ملیں گے" نامی گیت کے میوزک کے ساتھ عوام کو " گھر میں رہیں" کا پیغام دیا ہے۔

امینہ ایردوان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "ہو سکتا ہے کہ ہم کسی سمندر کے کنارے یا اپنے بزرگوں کی نرم و گرم آغوش میں یا پھر اپنی پسندیدہ گلیوں میں اپنے پیاروں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈالے گھومیں گے۔ اس دن اپنے پیاروں کے لئے اداسی کا خامتہ ہو جائے گا ہماری گلیاں امید سے جگمگا اٹھیں گی۔ خوشیوں بھرے دن کسی خوشخبری کے طرح واپس لوٹ آئیں گے۔ لیکن ابھی وقت کا تقاضا ہے کہ گھر پر رہیں۔ یقیناً ہم ایک دن ملیں گے"۔



متعللقہ خبریں