یوکرائن کی معروف فلم اسٹار میں کورونا کے ٹیست مثبت نکلے

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں بند کر لیا ہے، آپ سب  اپنا خیال رکھیں: اولگا کوریلینکو

1378960
یوکرائن کی معروف فلم اسٹار میں کورونا کے ٹیست مثبت نکلے

یوکرائن کی معروف  اداکارہ اولگا کوریلینکو میں کورونا کے ٹیست مثبت نکلے ہیں۔

چالیس سالہ فلم اسٹار کوریلینکو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد میں نے خود کو گھر میں بند کر لیا ہے۔ اصل میں میں ایک ہفتے سے بیمار تھی۔ وائرس کی بنیادی علامات بخار اور تھکن کی صورت میں  تھیں۔ آپ سب  اپنا خیال رکھیں"۔

واضح رہے کہ کوریلینکونے جیمز بانڈ کی فلم سیریز  کوانٹم سولیس  میں کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ رسل کرو کی ترکی کے ضلع چناق قلعے میں تیار کردہ فلم واٹر ڈیوائنر میں یلماز ایر دوعان اور جیم یلماز  کے ساتھ عائشہ کا کردار ادا کیا تھا۔



متعللقہ خبریں