ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہانکس اور اہلیہ ریٹا ولسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں

1376908
ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہانکس اور اہلیہ ریٹا ولسن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اداکار نے  گزشتہ  روز ایک بیان میں  اس بات کی تصدیق کی ۔

ٹام ہانکس کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ آسٹریلیا میں موجود تھے جہاں انہیں تھکان محسوس ہوئی۔

 اداکار نے بتایا کہ انہیں ٹھنڈ، جسم میں درد اور بخار کی شکایت ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی ہوا ہے تو انہوں نے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

63 سالہ امریکی اداکار کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے جب تک ضرورت ہو گی وہ خود کو الگ ہی رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں