ترکی ہلال احمر کی طرف سے یمن میں خوراک کے ڈبوں کی تقسیم

یمن ہلال احمر کے ساتھ مربوط شکل میں ہم نے معارب کے مہاجر کنبوں میں خوراک کے 900 پیکٹ تقسیم کئے ہیں: مصطفیٰ آئیدن

1291139
ترکی ہلال احمر کی طرف سے یمن میں خوراک کے ڈبوں کی تقسیم

ترکی ہلال احمر نے یمن کے مشرقی شہر معارب میں اندرون ملک مہاجرین میں 900 خوراک کے ڈبے تقسیم کئے ہیں۔

ترکی ہلال احمر کے یمن ڈیلی گیشن کے سربراہ مصطفیٰ آئیدن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمن ہلال احمر کے ساتھ مربوط شکل میں ہم نے معارب کے مہاجر کنبوں میں خوراک کے 900 پیکٹ تقسیم کئے ہیں۔ یہ پیکٹ آئندہ دنوں میں مختلف شہروں میں تقسیم کئے جانے والے 5 ہزار خوراک کے ڈبوں کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کو ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا  سامنا ہے ۔ ملک میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کو تعاون فراہم کر رہی ہیں۔

تاہم جھڑپوں، فضائی حملوں، غذائی قلت اور متعدی بیماریوں کی وجہ سے سب سے بھاری بدل شہری چکا رہے ہیں اور ملک بڑے پیمانے پر انسانی المیے کا نقشہ پیش کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں