جاپان میں فرسٹ لیڈیز کی روایتی تقریبات میں شرکت

مہمان خواتین نے  جاپان کی قدیم ترین عبادتگاہ  کا بھی دورہ کیا ، بعد ازاں فرسٹ لیڈیز نے فیملی فوٹو اتروائی

1226853
جاپان میں فرسٹ لیڈیز کی روایتی تقریبات میں شرکت

ترکی کی فرسٹ لیڈی امینہ ایردوان  نے جاپانی شہر اوساکا میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس  کے دائرہ کار میں سرکاری  بیگمات پروگرام میں شرکت کی۔

جاپانی فرسٹ لیڈی آکی ابے کی میزبانی میں منعقدہ اس سرگرمی میں امینہ ایردوان  سمیت ارجنٹائن، کینیڈا، اسپین، آسڑیلیا، جنوبی کوریا، فرانس ، انڈونیشیا، جاپان، سنگا پور اور چلی کے صدور  کی بیگمات سمیت بعض عالمی ادارو ں کےسربراہان کی بیگمات نے بھی شرکت کی۔

اوساکا ایسٹ گارڈن میں روایتی جاپانی چائے  پیش کیے جانے کے بعد آکی ابے  نے فرسٹ لیڈیز کو وہاں پر موجود ایک چھوٹی جھیل کی مچھلیوں کو کھانا دینے کی دعوت دی۔

مہمان خواتین نے  جاپان کی قدیم ترین عبادتگاہ  کا بھی دورہ کیا ، بعد ازاں فرسٹ لیڈیز نے فیملی فوٹو اتروائی۔

 

 



متعللقہ خبریں