رمضان المبارک کی آمد ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قالین تبدیل کیے گئے

حرمین شریفین کی  امور ی انتظامیہ  نے رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں مسجد حرام اور مسجد نبوی  کے اندر اور اس کے صحنوں میں موجود تمام قالینوں کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے قالین بچھا دیے ہیں

1191844
رمضان المبارک کی آمد ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قالین تبدیل کیے گئے

حرمین شریفین کی  امور ی انتظامیہ  نے رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں مسجد حرام اور مسجد نبوی  کے اندر اور اس کے صحنوں میں موجود تمام قالینوں کو ہٹا کر ان کی جگہ نئے قالین بچھا دیے ہیں۔

 اس طرح مسجد حرام میں تبدیل کیے جانے والے قالینوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار اور مسجد نبوی میں 3 ہزار ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے مسجد حرام میں صفائی اور قالینوں کے امور سے متعلق انتظامی شعبے کے سربراہ نائف الجحدلی نے باور کرایا کہ حرمین شریفین کی   انتظامیہ  اس بات کی شدید خواہش رکھتی ہے کہ حجاج کرام ، معتمرین اور نمازیوں کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی اور ان میں ترقی کو یقینی بنایا جائے تا کہ لوگ مکمل اطمینان، سکون اور سہولت کے ساتھ عبادت کر سکیں۔



متعللقہ خبریں