قومی لسنرز کانفرس و ریڈیو نمائش 2019

عالمی لسنزز متحدہ تنظیم آف پاکستان کے زیرِ اہتمام لسنرز کانفرس، نمائش اور گیم شو کی رپورٹ معہ تصاویر

1161768
قومی لسنرز کانفرس و ریڈیو نمائش 2019

ننکانہ صاحب عالمی لسنزز متحدہ تنظیم آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک روز قومی لسنزز کانفرنس اینڈ ریڈیو نمائش  کا اہتمام کیا  گیا۔ منعقد ہوئی اور لسنزز گیم شو میں کامیاب دوستوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

عالمی لسنزز متحدہ تنظیم آف پاکستان لسنزز کلبوں کی یونین پر مشتمل ہے جو عرصہ 20 سال سے سرگرمِ عمل  ہے اس تقریب میں پاکستان بھر سے لسنزز کی ایک کثیر  تعداد نے شرکت کی۔

 

 

اس تقریب کی صدارت بانی تنظیم جناب چوہدری فہیم نور نے کی۔

اس تقریب میں بہاولنگر سے محترم حضرات عبدالغفور قیصر ، عبدالوحید رانا جی ، ابن بہاول ،  رانا شمشاد ،  نیاز احمد نیازی ،  پرنس افضال شاہین ساہیوال سے سید حیدر صاحب فیصل آباد سے رشید ناز،  رزاق شاہد، رفیق ناز چنیوٹ سے  محمد سیلم چدھڑ شیخوپورہ سے  ریاض احمد، اعجاز کریم ،  لیاقت علی اعوان صاحب ننکانہ صاحب سے رائے ولایت ساقی ،  اکرم سیال، عدیل بٹ فضل جگر ، چودھری اکرم ، رفیع عمر عثمان، مرزا سیلم صاحب ،  شاہد شمش اور دیگر مقامی شخصیت شامل تھی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا ، اس کے بعد تنظیم کا تعارف عبدالغفور قیصر صاحب نے پیش کیا اس کے بعد رشید ناز نے گیم شو کی تفصیلات پیش کیں، اس کے بعد بانی تنظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"اللہ پاک کا بڑا کرم اور اس کا احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر سرزمین ننکانہ صاحب میں لسنزز کانفرنس اور ریڈیو نمائش سجانے کی ہمت دی ،  میں ا  س انتہائی پُروقار تقریب  کے اہتمام میں خدمات ادا کرنے والے اور عالمی لسنزز متحدہ تنظیم کے عہدیدارن ،تقریب کے مہمان خصوصی ، لسنزز گیم شو میں کامیاب ہونے والوں اور  تمام حاضرینِ محفل کو خوش آمدید کہتا ہوں اور  میں آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ  آپ دوستوں نے وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی۔

میرے دوستو ریڈیو کی اہمیت اس جدید دور میں  آج بھی برقرار ہے اگر تبدیلی آئی ہے تو اس کی شکل و صورت  اور ٹیکنالوجی میں۔  عہدِجدید میں یہ آپ کو انٹرنیٹ، موبائل، ٹیبلٹ  اور سیٹ لائٹ کے ذریعے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے۔   میرے دوستوں نشریاتی اداروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ریڈیو کے موثر اور پائدار کردار کے حوالے سے ریڈیو  کا عالمی دن منایا جاتا ہے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی لسنزز متحدہ تنظیم آف پاکستان نے ریڈیو کا ہاتھ مضبوطی سے تھاماہوا ہے۔ اگر ہم اپنی تخلیق اور ثقافتی تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ذرائع ابلاغ میں ریڈیو کے کردار کو زندہ رکھنا ہو گا۔ رواداری اور امن اس تقریب کا موضوع ہے  جس پر  یہ  تنظیم اول دن سے عمل پیرا ہے،  محفل میں شریک تمام  دوست اور ریڈیو  لسنرز  کی اس حوالے سے کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔

ہاتھوں میں ہاتھ دو امن کا ساتھ دو

ہم ریڈیو صدائے ترکی اردو سروس  کے رکن  جناب عمران اوپل کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو کہ ریڈیو کی ترقی  اور قیام امن کی کوششوں میں ہمارا ہاتھ بٹاتے رہتے ہیں۔  ریڈیو صدائے ترکی پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے سامعین اور قارئین کی گہری دلچسپی اور تعاون کے بدولت ہر گزر تے لمحہ ترقی کی منازل طے کرتا چلا جا رہا ہے۔

ترک ریڈیو نے اپنی تخلیقی سوچ کی بدولت بے پناہ مقبولیت حاصل کی ، ریڈیو صدائے ترکی 41 زبانوں کی نشریات کے ذریعے دنیا کے چپے چپے تک اپنی آواز پہنچاتا ہے۔   ملکی اور غیر ملکی مقامی زبانوں میں  ترک زبان کی تعلیم ، ثقافتی،  تاریخی، اقتصادی ، سیروسیاحت ترکی کا تعاوف خبریں اور دیگر پروگرام اس کی نشریات کا  حصہ ہیں۔  جو کہ  اپنی مثال آپ ہیں،  ریڈیو صدائے ترکی ، پاکستان و ترکی  درمیان پائے جانی والی دوستی کو مزید فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

میری طرف سے ریڈیو صدائے ترکی کی کامیاب سروس کو  مبارک باد قبول ہو،  اللہ تعالی ہماری مدد اور رہنمائی فرمائے،  آمین!"

صدائے ترکی اردو سروس کے حوالے سے تمام دوستوں نے اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا، گیم شو  کو سب سے بڑے اشتیاق سے دیکھا اور بعد ازاں کامیاب دوستوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ٹرافیاں  عطا کی گئیں۔

آخر میں رنگ برنگ کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

پاکستان زندہ باد

پاک ترقی دوستی زندہ باد

دو ملک ایک جان ترکی اور پاکستان

 

نوٹ: لسنرز کانفرس اور نمائش کے حوالے سے تصاویرکو دیکھنے کے لیے ہماری فوٹو گیلری کا وزٹ کیجیے۔



متعللقہ خبریں