ترک سیاحت کے فروغ کےلیے عالمی بلاگرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

ترک وزارت سیاحت نے ایک نئی  مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ،  ساحلی   سمیت ترکی کی  ثقافتی ،تاریخی اور فنو ن لطیفہ پر مبنی سیاحت  کو فروغ دینے کےلیے سوشل میڈیا  کے ماہر بلاگرز کی خدمات  لی جائیں گی

1122982
ترک سیاحت کے فروغ کےلیے عالمی بلاگرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

ترک وزارت سیاحت نے ایک نئی  مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ،  ساحلی   سمیت   ترکی کی  ثقافتی ،تاریخی اور فنو ن لطیفہ پر مبنی سیاحت  کو فروغ دینے کےلیے سوشل میڈیا  کے ماہر بلاگرز کی خدمات  لی جائیں گی ۔

 اس سلسلے میں  اُن  چینی،جاپانی،بھارتی،جنوبی کوریائی  متمول  سیاحوں   کو  ترکی کی جانب راغب کیا جائے گا   جو کہ   ترکی میں دل  کھول کر رقم  خرچ کر سکیں گے۔

 وزارت سیاحت نے  سال رواں کے دوران     روس اور جاپان  میں تعارفی  مہم اور نمائش    شروع  کروانے کا اعلا ن کیا ہے جس کے  دوران   کیوٹو  ،ماسکو ،برلن اور لندن  میں نمائشیں منعقد ہونگی  ۔

ان نمائشوں مین  ترک شہروں  حاتائے ،غازی آنتیپ  اور بحیرہ ایجیئن   کے لذیذ کھانوں  کو متعارف کروا یا جائے گا  ،  سوشل میڈیا پر مصروف  مشہور بلاگرز کی خدمات لینے سمیت    غیر ملکی چینلز پر   اشتہارات بھی چلائے جائیں  گے۔



متعللقہ خبریں