استنبول فوٹو ایوارڈز 2018 حقداروں تک پہنچ گئے

فوٹو آف دی ائیر کا ایوارڈ بوسنیا کے فوٹو رپورٹر ڈیمیر ساگولجی کو بنگلہ دیش میں روہینگیا مہاجرین کے کیمپ میں "بچے" کے عنوان سے اتاری گئی تصویر پر دیا گیا

937807
استنبول فوٹو ایوارڈز 2018 حقداروں تک پہنچ گئے

اناطولیہ ایجنسی  کی طرف سے منعقدہ استنبول فوٹو ایوارڈز 2018  میں جیتنے والوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

18 سے 21 مارچ کی تاریخوں میں بین الاقوامی جیوری  استنبول میں جمع ہوئی اور 22 ممالک سے 27 فوٹوگرافروں کو ایوارڈ دئیے۔

فوٹو آف دی ائیر کا ایوارڈ بوسنیا کے فوٹو رپورٹر ڈیمیر ساگولجی کو بنگلہ دیش میں روہینگیا مہاجرین کے کیمپ میں "بچے" کے عنوان سے اتاری گئی تصویر پر دیا گیا۔

کیون فرئیر نے گیٹی امیجز کے لئےروہینگیا کے عنوان کے ساتھ  اتاری گئی تصاویر پر  سٹوری نیوز کی کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔

اسپورٹس   میں سنگل نیوز  کی  کیٹیگری میں لوکاس شولز نے "تیراک یا مچھلی" نامی تصویر  پر پہلا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اسپورٹس میں سٹوری نیوز  کی کیٹیگری میں پاول وولکوف  کو "طلائی  کی کہانی" نامی تصویر پر پہلا ایوارڈ دیا گیا۔

نیچر اینڈ انوائرمنٹ میں سنگل نیوز کی کیٹیگری میں محمد فتح العصری  کی تصویر کو جبکہ نیچر اینڈ انوائرمنٹ  میں سٹوری نیوز  کی کیٹیگری میں مارکوس یام کو پہلا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سال 28 سال سے کم عمر فوٹو گرافروں کی کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ فلپائنی فوٹو گرافر عذرا آکائن  کو دیا گیا۔

استنبول  فوٹو ایوارڈ کے مقابل میں جیتنے والی تصاویر مقابلے میں  ہر سال جیتنے والوں کے البم میں شامل ہوں گی اور اندرون اور بیرون ملک منعقدہ نمائشوں میں نمائش کی جائیں گی۔



متعللقہ خبریں