ازمیر میں ہاکنگ کے لئے مٹھائی تقسیم کی گئی

معروف برطانوی عالم طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کی یاد میں ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل کھارابُرن میں میٹھائی تقسیم کی گئی

937004
ازمیر میں ہاکنگ کے لئے مٹھائی تقسیم کی گئی

چودہ مارچ کو 76 سال کی عمر میں کیمبریج میں وفات پانے والے معروف برطانوی عالم طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کی یاد میں ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل کھارابُرن میں میٹھائی تقسیم کی گئی۔

کھارا بُرن میں کام کرنے والے ایک فیزیو تھراپسٹ آلپ آسلان بلین  نے اتاترک اسکوائر میں معروف برطانوی عالم طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کی یاد میں اتاترک  اسکوئر میں عوام میں مٹھائی بانٹی کی  اور شہریوں کو ہاکنگ کے سائنسی و تحقیقی  کاموں کے بارے میں بتایا۔

آلپ آسلان بلین نے کہا کہ میں فیزیو تھراپسٹ ہوں  لہٰذا پیشے کے اعتبار سے ہاکنگ کے ساتھ قربت محسوس کرتا ہوں۔ ہاکنگ جیسے انسان کی موت ایسے ہی ہے جیسے دنیا سے روشنی بجھ گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہاکنگ کے پیچھے ان کی کتابیں رہ گئی ہیں۔ انہیں یاد کرنے اور عوام کو ان کے بارے میں بتانے کے لئے میں نے عوام میں مٹھائی تقسیم کی ہے۔

بلین نے کہا کہ جب مٹھائی تلی جا رہی تھی اس وقت میں نے اطراف میں جمع عوام کو اسٹیفن ہاکنگ کے بارے میں بتایا اور اس تقریب نے مجھے خوشی دی ہے۔



متعللقہ خبریں