چین کی نفوس عمر رسیدہ ہوتی جا رہی ہے

سال 2050 تک   عمر رسیدہ  افراد کی آبادی 487 ملین  تک ہو جائیگی جو کہ مجموعی آبادی کے 35 فیصد کو تشکیل دے  گی

919380
چین  کی نفوس عمر رسیدہ ہوتی جا رہی ہے

سن 2017  کے اعداد  و شمار کے مطابق عوامی جمہوریہ چین میں 60 سال سے زائد کی عمر  کے افراد کی تعداد 241 ملین ہو گئی ہے۔

شن ہوا ایجنسی   کی خبر کے مطابق  دنیا کے گنجان ترین  ملک چین میں  رواں سال کے آخر تک   عمر رسیدہ  نفوس مجموعی نفوس  کا 17٫3 فیصد ہو جائیگی۔

عمر رسیدہ   افراد کے امور پر کام کرنے والے ادارے کے  ایک افسر  کا کہنا ہے کہ  سال 2050 تک   عمر رسیدہ  افراد کی آبادی 487 ملین  تک ہو جائیگی جو کہ مجموعی آبادی کے 35 فیصد کو تشکیل دے  گی۔

بیجنگ انتظامیہ نے ایک بچے  کی پالیسی کی بنا  پر  عمر رسیدہ  نفوس  کے ملکی معیشت پر منفی اثرات  کے خاتمے کے لیے  یکم  جنوری سن 2016 میں   بعض علاقوں میں مقیم   لوگوں کو دو بچے  پیدا کرنے کا حق دے دیا تھا۔



متعللقہ خبریں