بالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

بالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

917703
بالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

بالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

سری دیوی 13 اگست 1963 میں تام ناڈو میں پیدا ہوئیں اور اپنے 40 سالہ فلمی کیرئیر میں انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کی۔

وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے اپنے شوہر بونی کپورا ور بیٹی کے ہمراہ دبئی میں  تھیں کہ جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

انہوں نے  1978 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سولہواں ساون نامی فلم سے کیا اور اپنی چنچل اداوں سے بالی وُڈ کو اپنا اسیر بنا لیا۔

چاندنی، لمحے، تحفہ، مسٹرانڈیا، خدا گواہ اور نگینہ ان کی یاد گار فلمیں ہیں۔ حال ہی میں پاکستانی اداکرہ سجل علی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم "مام" ان کی 300 ویں اور آخری فلم تھی۔

ان کی ناگہانی موت پر فلمی ستاروں  اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ملک کے سیاسی حکام نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سری دیوی کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ٹویٹر پیغام میں ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔



متعللقہ خبریں