چین میں" کتے کا سال" 51 افراد کی جان لے گیا

بتایا گیا ہے کہ  "چُن جی " سال نو کی تقریبات  کا آغاز 15 تا 21 فروری کے دوران ہوا تھا جس کے دوران آتش بازی     کے سامان سے  لگنے والی آگ سے ملک بھر میں  9 ملین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ 51 افراد بھی جان سے گئے

916005
چین میں" کتے کا سال" 51 افراد کی جان لے گیا

چین میں  نئے سال کا جشن 51 افراد کی موت کا سبب بن گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ  "چُن جی " سال نو کی تقریبات  کا آغاز 15 تا 21 فروری کے دوران ہوا تھا جس کے دوران آتش بازی     کے سامان سے  لگنے والی آگ سے ملک بھر میں  9 ملین ڈالر کا نقصان بھی  ہوا ۔

 واضح رہے کہ  چین میں  سال کے 12 مہینوں کو جانوروں سے منسلک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سال" کتے کا سال" قرار دیا گیا ۔

 چین میں عقیدے کے مطابق ، آتش بازی کے سامان کا بے دریغ استعمال   بدروحوں اور  چڑیلوں سے دور  رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔

چین کے بڑے شہروں میں آتش بازی کے مظاہرے ممنوع ہیں مگر دیہی علاقوں میں اس کا  رواج آج بھی قائم ہے۔



متعللقہ خبریں