بافٹا ایوارڈز" تھری بل بورڈز آوٹ سائڈ ایبنگ" کی دھوم،5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی "بافٹا ایوارڈز "میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم "تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ میسوری" کی دھوم رہی

913432
بافٹا ایوارڈز" تھری بل بورڈز آوٹ سائڈ ایبنگ" کی دھوم،5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ یعنی "بافٹا ایوارڈز "میں اپنی بیٹی کے لیے انصاف حاصل کرنے پر مبنی فلم "تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ میسوری" کی دھوم رہی۔

اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈز شامل تھے۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس میکڈورمینڈ کو ملا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم 'ڈارکسٹ آور' میں برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا کردار ادا کرنے والے اداکار گیری اولڈ مین کو دیا گیا ۔

فلم 'ڈارکسٹ آور' کو دو ایوارڈز ملے جبکہ تخیلاتی رومانوی فلم 'دی شیپ آف واٹر' کو تین ایوارڈز ملے جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا جو کہ گولرمو ڈیلٹورو کو ملا۔

"تھری بل بورڈز" ریاست میسوری میں ہونےوالے ایک بہیمانہ قتل پر مبنی فلم ہے جس کی کہانی برطانوی ہدایت کار مارٹن میکڈوناہ نے لکھی ہے اور انھوں نے فلم کی ہدایت بھی کی ہے۔

عام طور پر ایسا دیکھا گيا ہے کہ جو فلمیں بافٹا میں کامیاب ہوتی ہیں آسکر ایوارڈز میں ان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں