ترکی: عفرین کے لئے 5 ٹرالر امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

اسلامی جغرافیے میں امن و امان تباہ کرنے کے لئے امپیریلسٹ طاقتیں مختلف کھیل کھیل رہی ہیں اور ہم حکومت اور ملت کی حیثیت سے باہم متحد ہو کر ان کی چالوں کے راستے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں: مہمت قاسم گل پنار

912748
ترکی: عفرین کے لئے 5 ٹرالر امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

ترکی کے ضلع شان لی عرفا میں شان لی عرفا انسانی امداد پلیٹ فورم، سرکاری اداروں اور امدادی تنظیموں کے تعاون سے جمع کئے گئے 5 ٹرالروں پر مشتمل امدادی سامان کو شام کے علاقے عفرین میں ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے شان لی عرفا سے اسمبلی ممبر مہمت قاسم گل پنار نے پلیٹ فورم کے ینی جے محلے  کے لاجسٹک ڈپو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "شان لی عرفا ماضی کی طرح آج بھی بھائی چارے کے شعور کے ساتھ کام کر رہا ہے"۔

گل پنار نے کہا کہ اسلامی جغرافیے میں امن و امان تباہ کرنے کے لئے امپیریلسٹ طاقتیں مختلف کھیل کھیل  رہی ہیں اور ہم حکومت اور ملت کی حیثیت سے باہم متحد ہو کر ان کی چالوں کے راستے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

تقریب میں شان لی عرفا کے نائب گورنر علی یلماز، میٹروپولیٹن بلدیہ کے مئیر نہات چفت چی  اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں