چین کا سروائیور ترکی کے ضلع مُولا میں شروع ہو رہا ہے

پروگرام میں ایشیاء  کی مشہور شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور اس کی شوٹنگ 180 افراد پر مشتمل چینی پروڈکشن ٹیم کی طرف سے کی جا رہی ہے

885224
چین کا سروائیور ترکی کے ضلع مُولا میں شروع ہو رہا ہے

چین کا سروائیور ترکی کے ضلع مُولا میں شروع ہو رہا ہے۔

چین میں کئی ملین افراد کے پسندیدہ زے جیانگ ٹی وی کے سروائیور سے مشابہہ "24 آور" نامی پروگرام کی شوٹنگ آج ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل فتحئیے میں  شروع ہو گئی ہے۔

پروگرام میں ایشیاء  کی مشہور شخصیات شرکت کر رہی ہیں اور اس کی شوٹنگ 180 افراد پر مشتمل چینی پروڈکشن ٹیم کی طرف سے کی جا رہی ہے۔

30 ترجمانوں کی ہمراہی میں پروڈکشن ٹیم ،فتحئیے کے مرکز کے ساتھ ساتھ چالش ساحلی، شات برنو، کُش جنتی، کرسال کھاراکھوئے، یانک لر محلے لری، کھرتاک ساحل  اور اویک تیپے جزیرہ نما کے دیہاتوں میں، تفصیلی شوٹنگ کر رہی ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ ان مناظر کو پروگرام کے دوران فتحئیے کے چینی بازار کے تعارف  کے لئے استعمال کریں گے۔

چینی ٹیم دیگر شوٹنگز  کے مقامات  کے بارے میں اور اس شوٹنگ کے دورانیے کے  بارے میں معلومات کو  راز کی طرح پوشیدہ رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں