رخائن خون کے آنسو رو رہا ہے، روہینگیا مسلمانوں کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی فلم نشر ہو گئی

ہم ہر ایک کو بنگلہ دیش کے روہینگیا مسلمانوں کے حالات زندگی پر مشتمل اس دستاویز کو دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں: احمد ایرترک

883641
رخائن خون کے آنسو رو رہا ہے، روہینگیا مسلمانوں کے حالات زندگی پر مبنی دستاویزی فلم نشر ہو گئی

ترکی کے ضلع آفیون کھارا حصار میں انسانی امداد کے وقف İHH نے بنگلہ دیش۔ میانمار سرحد کے روہینگیا مسلمانوں  کے حالات زندگی پر مبنی 32 منٹ کی ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے ۔

آفیون کھارا حصار İHH انسانی امداد کے وقف کے سربراہ احمد ایرترک نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ دستاویز کو گذشتہ ماہ بنگلہ دیش میں مقیم روہینگیا مسلمانوں کے لئے امداد بھیجنے کے دوران فلمایا گیا۔ یہ دستاویزی فلم کل سے سوشل میڈیا سے نشر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معینہ تاریخ  میں آفیون کھارا حصار اور ترکی کے مختلف شہروں سے بنگلہ دیش جانے والے وقف کے اراکین   نے تقریباً 60 گھنٹوں کی ایک  ویڈیو تیار کی جس سے ہم نے 32 منٹ کی ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے۔ اس دستاویز سے ہمارا مقصد اپنے ان دوستوں کو وہاں کے حالات سے آگاہ کرنا ہے کہ جو وہاں نہیں جا سکے۔

ایر ترک نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم İHH کے سوشل میڈیا پیج سے نشر کی گئی ہے اور ہم ہر ایک کو بنگلہ دیش کے روہینگیا مسلمانوں کے حالات زندگی پر مشتمل اس دستاویز کو دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں