میانمار:ٹی آر ٹی ورلڈ کی غیر ملکی ٹیم کو رہاکر دیا گیا

میانمار میں ملکی پارلیمان کی عمارت کے قریب ڈرون کیمرے سے ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار غیرملکی اور مقامی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے

878148
میانمار:ٹی آر ٹی ورلڈ  کی غیر ملکی ٹیم کو رہاکر دیا گیا

میانمار میں ملکی پارلیمان کی عمارت کے قریب ڈرون کیمرے سے ریکارڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار غیرملکی اور مقامی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

 ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی  ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ان صحافیوں کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 رہائی پانے والے ان تین صحافیوں میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے لاؤ ہون مینگ، ملائشیا کے شہری موک چوئے لِن اور مقامی صحافی آنگ نائنگ سوئی شامل ہیں۔

 یہ تینوں صحافی میانمار کے دارالحکومت میں ایک دستاویزی  فلم  کی  عکسبندی  میں مصروف تھے جب انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

 انہیں میانمار کے ہوا بازی سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان صحافیوں پر عائد دیگر الزامات ختم کرتے ہوئے اُنہیں آج  رہا کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں