رواں سال کا نوبل امن ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گیا

ہمارے سامنے دو ترجیحات ہیں اور وہ یہ کہ یا تو ہم جوہری اسلحے کو ختم کریں گے یا پھر جوہری اسلحہ ہمیں ختم کر دے گا: بیٹرس فِن

865287
رواں سال کا نوبل امن ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گیا

رواں سال کا نوبل امن ایوارڈ اپنے حق داروں تک پہنچ گیا ہے۔

جوہری اسلحے کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی مہم ICAN  کے نمائندوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔

ICAN کی سربراہ بیٹرس فِن نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو ترجیحات ہیں اور وہ یہ کہ یا تو ہم جوہری اسلحے کو ختم کریں گے یا پھر جوہری اسلحہ ہمیں ختم کر دے گا۔

فِن نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ جوہری اسلحے کو مکمل طور پر ممنوع قرار دینے  کے سمجھوتے کی حمایت کریں۔

تقریب میں ایک طلائی تمغہ، ایک شیلڈ اور 9 لاکھ یورو کا انعام ICAN کو پیش کیا گیا۔



متعللقہ خبریں