بھارتی اداکارششی کپور 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار ششی کپور طویل علالت کے بعد 79 سال  کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں

861316
بھارتی اداکارششی کپور 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق اسٹار ششی کپور 79 سال  کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 کپور خاندان کے مطابق ،ششی کپور طویل عرصے سے علیل تھے۔

ششی کپور کے بھتیجے رندھیر کپور نے بتایا کہ متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والے ششی کپور کا انتقال ممبئی کے ایک ہسپتال میں گزشتہ  شام ہوا۔

 رندھیر کپور کا کہنا تھا   کہ  اُنہیں گزشتہ کئی  سالوں سے گردوں کی شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے ششی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔



متعللقہ خبریں