انڈونیشیا کی کیوین لیلیانا ملکہ حسن منتخب ہو گئیں

جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ  عالمی مقابلہ حسن کی فاتح  حسیناوں کا اعلان کر دیا گیا

848302
انڈونیشیا کی کیوین لیلیانا ملکہ حسن منتخب ہو گئیں

جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقدہ  عالمی مقابلہ حسن کی فاتح  حسیناوں کا اعلان کر دیا گیا۔

مقابلہ حسن میں انڈونیشیا کی کیوین لیلیانا ملکہ حسن قرار پائیں۔

اکیس سالہ کیوین لیلیانا نے ملکہ حسن کا تاج سال 2016 کی ملکہ حسن کیلی ویرزوسا سے حاصل کیا۔

تاج پہننے کے بعد جاری کردہ بیان میں لیلیانا نے انڈونیشیا کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا  ہےکہ یہ سب کچھ ایک خواب کی طرح ہے اور مجھے ابھی تک اس کا یقین نہیں آ رہا۔

مقابلہ حسن میں وینزویلا کی حسینہ ڈیانا گارشیا دوسرے اور آسٹریلیا کی آمبر ڈیو تیسرے نمبر پر رہی ہیں۔

ڈیو  تیسرے نمبر پر آنے کے ساتھ ساتھ "مس پرفیکٹ باڈی" بھی منتخب ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں