استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ

استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے طفیل  موسم گرما میں  سیاحتی سیکٹر میں آنے والی تیزی ستمبر کے مہینے میں بھی جاری رہی

822534
استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ

استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے طفیل  موسم گرما میں  سیاحتی سیکٹر میں آنے والی تیزی ستمبر کے مہینے میں بھی جاری رہی۔

ترکی کی وزارت سیاحت و ثقافت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق استنبول نے حالیہ 9 ماہ میں تقریباً 8 ملین غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔

ماہِ ستمبر میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ملین 45 ہزار 896 ہو گئی ہے۔

رواں سال  کے پہلے 9 ماہ  میں استنبول   آنے والے غیر ملکی  سیاحوں کی تعداد  میں گذشتہ سال  کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ استنبول نے جنوری سے ستمبر کے دورانیے میں 7 ملین 9 لاکھ 97 ہزار 982 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی  کی ہے۔

استنبول آنے والے سیاحوں کو ممالک کی حیثیت سے دیکھنے پر جرمنی 7 لاکھ 36 ہزار 444  سیاحوں کی تعداد کے ساتھ پہلے نمبر پر،  6 لاکھ 36 ہزار 815  سیاحوں کے ساتھ ایران دوسرے نمبر پر  اور 4لاکھ 70 ہزار 557 سیاحوں کی تعداد  کے ساتھ سعودی عرب  تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں