فلم کی اچھی کہانی ہمیں آپس میں ملاتی ہے: عامر خان

بالی ووڈ  اداکار عامر خان  نےاستنبول  کی معمار سنان فائن آرٹس یونیورسٹی  کے طلبہ سے ملاقات  کے دوران کہا کہ ایک اچھی کہانی ہم انسانوں کو آپس میں ملاتی  ہے اوریہی وجہ ہے کہ فلمسازی   معاشروں کے درمیان  رابطے کا کام کرتی ہے

821527
فلم کی اچھی کہانی ہمیں آپس میں ملاتی ہے: عامر خان

بالی ووڈ  اداکار عامر خان  نے  کہا ہے کہ ایک اچھی کہانی ہمیں آپس میں ملاتی ہے ۔

 انہوں نے یہ بات استنبول  کی معمار سنان فائن آرٹس یونیورسٹی  کے طلبہ سے ملاقات  کے دوران کہی ۔

  عامر خان نے      کہا کہ وہ ترکی آمد پر اور ان کے پر تپاک خیر مقدم پر ترک عوام کے مشکور ہیں  اور  انتہائی خوش ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ  فلموں میں کام کرنے  کا شوق  گھر سے پیدا ہوا کیونکہ میں ایک فلمی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔میرے والد ایک فلمساز تھے  جنہیں   جب کہانیاں سنانے  کہانی نوسی گھر آتے  تھے تو میں بھی ایک کونے میں بیٹھ کر ان کہانیوں کو سنتا تھا جس سے  میرے اندر   فلمیں بنانے   اور ان میں کام کرنے کی لگن پیدا ہوئی ۔ جب میں 15 سال کا ہوا تو مجھے بے شمار کہانیاں یاد ہو گئیں اور شائد یہی میری فلموں میں آمد کا  وسیلہ بنا ۔

    عامر خان نے کہا کہ  ان کا فلموں میں آنے کا پہلا تجربہ ایک مختصر فلم تھی جو کہ ان کے دوست نے بنائی تھی  جس کی تدوین کے دوران مجھے اپنی خوبیوں اور خامیوں دونوں کا  احساس ہوا  اور میں نے سوچا کہ یہی کام مجھے کرنا ہے  بس  اسی دھن میں مجھے آج کام کرتے 30 سال ہو گئے ہیں   اور میں بہت خوش ہوں   اور امید ہے کہ آپ بھی اس پیشے کو پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی کا تعلق کسی مخصوص  ملک  یا معاشرے سے نہیں ہوتا اگر کہانی اچھی ہے تو  اس پر کہیں بھی فلم بنائی جا سکتی ہے ۔امریکہ اس وقت کہانیوں کے اعتبار سے کافی    بہتر ہے   جہاں  کہانیوں کی تلاش میں  کافی تحقیق کی جا تی ہے۔ ایک اچھی کہانی ہم انسانوں کو آپس میں ملاتی  ہے ،ایک ربط پیدا کرتی ہے  یہی وجہ ہے کہ فلمسازی   معاشروں کے درمیان  رابطے کا کام کرتی ہے۔

بعد ازاں انہوں نے  طلبہ کے ساتھ سیلفی  بھی بنوائی۔

 



متعللقہ خبریں