ہم ایک ملین چینی سیاحوں کو ترکی میں دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر ثقافت و سیاحت

ہمارے ثقافتی، سیاسی و اقتصادی   تعلقات  میں   مماثلت موجود ہے، ہم "روڈ بیلٹ" منصوبے  کے ذریعے  باہمی تعلقات کو  ہر شعبے میں فروغ  دینے متمنی ہیں

804789
ہم ایک ملین چینی سیاحوں کو ترکی میں دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر ثقافت و سیاحت

وزیرثقافت و سیاحت  نعمان قرتلمش  کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام  تک دو لاکھ چینی سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے،  تا ہم یہ تعداد ناکافی ہے،  ہم اس تعداد کے دس لاکھ تک   ہونے  کے متمنی ہیں۔

وزیر قرتلمش   بیجنگ  کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، جہاں پر انہوں نے کہا  کہ ہم چینی اور ترک ٹور ایجنسیوں کے درمیان تعاون  میں اضافہ چاہتے ہیں۔ترکی کے کنفوچ یوس انسٹیٹیوٹ اور  چین میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ   دونوں ملکوں کے  درمیان قربت کو بڑھانے  کے لحاظ سے  ایک اچھا وسیلہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ثقافتی، سیاسی و اقتصادی   تعلقات  میں   مماثلت موجود ہے، ہم "روڈ بیلٹ" منصوبے  کے ذریعے  باہمی تعلقات کو  ہر شعبے میں فروغ  دینے متمنی ہیں۔

جناب قرتلمش نے بتایا کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ  ترکی اور چین توانائی، مواصلات، ثقافت و سیاحت  سمیت ہر شعبے میں  مزید تعاون  کر سکتے  ہیں،  میں امید کرتا ہوں کہ میرا یہ دورہ  خاصکر ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون میں   اہم سطح کی  خدمات فراہم کرے گا۔

ترک و زیر نے  بیجنگ میں اپنے ہم منصب  لوو شوگانگ سے  ملاقات کی ۔

وزارت  نے اعلان کیا ہے کہ  اس ملاقات میں دو نوں کے مابین  ثقافتی و سیاحتی سرگرمیوں پر غور کیا گیا ہے۔

جناب قرتلمش نے  اس موقع پر یہ بھی کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان  کی بھی حمایت حاصل ہونے والی "ٹرکش۔ چائینز یونیورسٹی "  کا قیام بڑی اہمیت کا حامل ہے دونوں وزارتوں کو اس موضوع پر  توجہ دینی ہو گی۔



متعللقہ خبریں