ایرانی سیاح جوق در جوق ترکی کی سیر کو آرہے ہیں

ایرانی سیاحوں کی ترکی کو ترجیح دینے کے اسباب میں  ثقافتی اور جغرافیائی  قربت  نمایاں ہیں

800429
ایرانی سیاح جوق در جوق ترکی کی سیر کو آرہے ہیں

ترکی  ہوٹلوں کی فیڈریشن  کے نائب صدر مہمت اشلیر نے اطلاع دی  ہے کہ امسال ترکی کی سیر و سیاحت کو آنے والے ایرانی سیاحوں کی تعداد20  لاکھ  تک ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "ایرانی  سیاحوں کی ترکی میں دلچسپی خوش آئند ہے ، جس سے  شعبہ سیاحت بھی ممنون  دکھائی دیتا ہے، کیونکہ  ایرانی سیاحوں کی   ترکی میں  خریدو فروخت کی شرح بھی   اوسط شرح سے بلند ہے۔

اشلیرنے بتایا کہ ایرانی سیاحوں کی ترکی کو ترجیح دینے کے اسباب میں  ثقافتی اور جغرافیائی  قربت  نمایاں ہیں۔ یہ لوگ ترکی میں  اجنبیت محسوس نہیں کرتے اور پر سکون طریقے سے اپنے  رسم و رواج کے مطابق چھٹیاں منا سکتے ہیں۔  ان لوگوں کو ترک کھانے بھی پسند ہیں ۔  استنبول کا  ایک اہم ثقافتی صدر مقام ہونا بھی ترکی کو ترجیح  دینے میں  اہم  کردار ادا کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوستی کو مزید تقویت دیے جانے اور ایک دوسرے کے ملک  کو قریب سے جاننے کے لیے مزید   سرگرمیاں سر انجام دی جانی چاہییں۔اسی طرح ازمیر اور انطالیہ کو ایران سے براہ راست پروازوں میں بھی اضافے کی ضرورت ہے۔

 



متعللقہ خبریں