عالمی شہرت یافتہ نوٹنگ ہِل فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

فیسٹیول میں شریک ہونے والوں نے اس موقع پر لندن کی گرینفیل  آتش زدگی میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی بھی یاد تازہ کی

797936
عالمی شہرت یافتہ نوٹنگ ہِل فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دنیا بھر میں شہرت یافتہ نوٹنگ ہِل فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔

فیسٹیول میں شریک ہونے والوں نے اس موقع پر لندن کی گرینفیل  آتش زدگی میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی بھی یاد تازہ کی۔

مرحومین کے لئے کبوتروں کو ہوا میں چھوڑنے کے بعد شرکاء میلے کی رنگینیوں میں شامل ہو گئے۔

دنیا بھر سے آنے والے کئی ملین افراد نے فیسٹیول میں شرکت کی اور گلیوں سے گزرتے فلوٹس کا ساتھ دیا۔

کثیر تعداد میں شرکت والے فیسٹیول میں سکیورٹی کے لئے 10 ہزار سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض ادا کئے۔

سال 1964 سے لے کر اب تک یہ فیسٹیول ہر سال  نوٹنگ ہِل میں منعقد ہوتا ہے اور  آرفو۔کریبئین  معاشرے کے ثقافت و روایات کو پیش کرتا ہے۔

فیسٹیول میں بھنا مرغ، کھوپرا اور  گاجر کے جوس جیسے کریبئین دسترخوان سے مخصوص کھانے کھائے جاتے ہیں۔

ہر سال ماہِ اگست کے آخری اتوار کو شرکاء کے ایک دوسرے پر رنگ پھینکنے سے فیسٹیول کا آغاز ہوتا ہے اور سوموار کے روز فیسٹیول اختتام پذیر ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں