روس: ترکی کی مہتر ٹیم کے لئے بڑے پیمانے پر پسندیدگی

مہتر بینڈ کے روسی لوک گیت کاتیوشا  کو بجانے کے بعد  شائقین نے دیر تک تالیاں بجا کر داد دی

797451
روس: ترکی کی مہتر ٹیم کے لئے بڑے پیمانے پر پسندیدگی

روس کے دارالحکومت ماسکو  میں منعقدہ "سپاس کایا ٹاور  فوجی میوزک فیسٹیول " میں ترکی کی مہتر ٹیم کے لئے بڑے پیمانے پر پسندیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ماسکو کے تاریخی ریڈ اسکوائر میں منعقدہ فیسٹیول میں ترک مسلح افواج  کی مہتر بینڈ یونٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مہتر بینڈ کے روسی لوک گیت کاتیوشا  کو بجانے کے بعد  شائقین نے دیر تک تالیاں بجا کر داد دی۔

مہتر بینڈ کے لباس اور مارچ کو بھی روسی شائقین نے گہری دلچسپی سے دیکھا۔

واضح رہے کہ " سپاس کایا ٹاور  فوجی میوزک فیسٹیول" دنیا کے بڑے ترین بین الاقوامی میوزک فیسٹیولوں میں سے ایک ہے۔

فیسٹیول میں 40 ممالک سے 140 بینڈ شریک ہیں اور  فیسٹیول 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں