ترک ہلال احمر، عید قرباں پر 20 لاکھ غرباء کو امداد فراہم کی جائیگی

ہر برس کی طرح امسال بھی "ہلال احمر قربانی  ماڈل" کے ذریعے   قربانیاں کرتے ہوئے  گوشت غرباء میں  تقسیم کیا جائیگا

796683
ترک ہلال احمر، عید قرباں پر 20 لاکھ غرباء کو امداد فراہم کی جائیگی

ترک ہلال احمر  کے صدر کرم  کینک  کا کہنا ہے کہ عیدِ قربان  پر ہمارا ہدف بیس لاکھ  غرباء تک امداد  بہم پہنچانا ہے۔

انہوں نے  کہا ہم ،  تین براعظموں کے 31 ملکوں  میں موجود   احتیاج مندوں  کے ہمیشہ ساتھ ساتھ ہیں،   ہم اندرون و بیرون ملک عیدا لضحیٰ کی برکت  سے زیادہ  سے زیادہ انسانوں   کے استفادہ  کرنے  میں سرگرم عمل ہیں۔

کینک نے بتایا کہ ہر برس کی طرح امسال بھی "ہلال احمر قربانی  ماڈل" کے ذریعے   قربانیاں کرتے ہوئے  گوشت غرباء میں  تقسیم کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ادارہ سال بھر   کے دوران انسانی و صحت کے شعبے میں  امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہتا ہے  اور اس نے  عالمی انسانی امداد کے میدان میں اہم سطح کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔



متعللقہ خبریں