ترکی ہلال احمر 31 ممالک  میں  60 ہزار قربانی کے حصوں کا ہدف رکھتی ہے

عید الضحیٰ ہمارے لئے ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  بیرونی  اور خاص طور پر قحط اور جنگوں کے شکار ممالک میں ہمارے رضا کار  قربانی کا گوشت ضرورت مندوں  تک پہنچائیں گے۔ کرم کنک

793250
ترکی ہلال احمر 31 ممالک  میں  60 ہزار قربانی کے حصوں کا ہدف رکھتی ہے

ترکی ہلال احمر تنظیم عید الضحیٰ کے موقع پر تین براعظموں کے 31 ممالک  میں  60 ہزار قربانی کے حصوں کا ہدف رکھتی ہے۔

ترکی ہلال احمر کے ڈائریکٹر کرم کنک  نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح ترکی ہلال احمر اس بار بھی عید الضحیٰ کے موقع پر " ہلال احمر قربانی ماڈل" پر قربانی کی وکالت دینے والے افراد کے نام پر قربانیاں کرے گی۔

کنک نے کہا  کہ عید الضحیٰ ہمارے لئے ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  بیرونی  اور خاص طور پر قحط اور جنگوں کے شکار ممالک میں ہمارے رضا کار  قربانی کا گوشت ضرورت مندوں  تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شامیوں کے لئے  ہم 7 سال سے امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس وقت تک ہلال احمر کے وسیلے سے شام بھیجی جانے والی امداد کی تعداد 40 ہزار ٹرالر سے تجاوز کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں